A Day With Little Champions

Sherazi Welfare Foundation

اسلامُ علیکم ممبرز میں اکثر مارکیٹ میں ان چھوٹے بچوں کو بھیک مانگتے دیکھا کرتا تھا مجھے یہ دیکھ کہ بہت تکلیف ہوتی میں سوچتا یہی تو حضرت اقبال ؒ کے شاہین ہیں جن کو ہم لوگوں نے خاک بازی پہ لگا دیا ہے ۔۔ یہی تو کل کا پاکستان ہے ہمارا مستقبل ہے ۔۔۔ میں نے تھوڑی کوشش کی اور اِن بچوں کو ڈھونڈا کہ یہ بچے کہاں رہتے ہیں اور آج اتوار کے دن میں بھکاری لوگوں کی اُس بستی میں گیا وہاں جا کہ باری باری تمام بچوں کے والدین سے ملا اور اُن کو سمجھایا کہ اِن ننھے تاروں کو خدارا یوں برباد نہ کیجیے ۔۔ میں نے اُن کے والدین کو سمجھایا اور خدا کے کرم سے 8 بچوں کے والدین راضی ہو گئے اور آپ جانتے ہیں کہ اِن میں 6 بچے ایسے ہیں جن کے والد اب اِس دنیا میں نہیں ہے ۔۔
اُن بچوں کی والدہ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ آپ اِن کو اَسکول میں داخل کروائیں میں نے اِن کو خود سکول چھوڑ آیا کروں گی اور واپیس لایا کروں گی اور یہ بھکاریوں والا کام چھوڑ کر کوئی محنت مزدوری کروں گی ۔۔ اور میں 2 دسمبر کو اِن بچوں کو ایک اچھے نجی سکول میں داخل کروانے جارہا ہوں اِنشاءاللہ ۔۔ دیکھیے میرا مقصد قطعاََ یہ نہیں ہے کہ آپ لوگ میری تعریف کریں بلکہ میرا مقصد یہ ہے کہ ہم ایسی سوچ اور کام کو معاشرے میں پھیلائیں کب تک ہم ہاتھ پہ ہاتھ رکھے قسمت اور حالات کا رونا روتے رہیں گے ۔۔ پلیز آگے آئیں اور کسی نہ کسی کا ہاتھ تھامیے ۔۔ آپ نہیں کریں گے تو کون کرے گا ۔۔ ؟؟؟
مجھے نہیں پتا آپ لوگوں میں سے کون مجھے جوا‍‌ئن کرے گا لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ میں پاکستان کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں اور میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔۔ میں بس اپنی مختصر سی زندگی میں معاشرے میں اپنے حصے کا چراغ جلا کر جاؤں گا ۔۔

ایک عام پاکستانی ۔۔۔ علی شیرازی

Gallery

Scroll to Top