یکم مئی ۔۔ Labour Day مزدوروں کا عالمی دن ۔۔
اسلامُ علیکم ۔۔ میں ہوں علی شیرازی ۔۔ ایک عام پاکستانی ۔۔۔
میں آج صبح جب مارکیٹ گیا تو مجھے یہ دیکھ کر بہت حیرانگی ہوئی کہ سرگودھا شہر میں گول چوک کے قریب بہت سے مزدور دھوپ پہ کام کے انتظار میں خاموش کھڑے ہیں ۔۔
میں اُن تمام مزدوروں سے جا کہ ملا اور اُن کو بتایا کہ بھائی آج تو یکم مئی ہے آج تو مزدوروں کا عالمی دن ہے آج تو آپ لوگوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور کمال ہے آپ لوگ یہاں دھوپ میں کام کی تلاش میں کھڑے ہیں ۔۔ پورے پاکستان میں چھٹی ہے لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ ہیں اور آپ یہاں ۔۔۔
ایک بوڑھے چچا آگے بڑھے اور کہنے لگے بیٹا میں اونچا سُنتا ہوں مجھے نہیں پتا تم کیا کہہ رہے ہو لیکن مجھے پچھلے 5 دن سے مزدوری نہیں مل رہی آپ مجھے لے جاؤ ۔۔ جو بھی کام دو گے کر لوں گا اور مزدوری کم دے دینا ۔۔۔
خیر مختصر بات یہ ہے کہ پورے پاکستان میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔۔ TV پہ بہت سے دانش ور تبصرہ بھی کریں گے ۔۔ لیکن یہ بڑے لوگوں کے کام ہیں ۔۔
میں تو ایک عام پاکستانی ہوں اورمیں یہ چاہتا تھا کہ آج اِن سب لوگوں کو پیسے دے دوں اور کہوں کہ جائیں چچا آج آپ بھی چھٹی کریں اور مزدوروں کا عالمی دن منائیں اور اپنی فیملی کے ساتھ یہ دن گزاریں ۔۔۔
لیکن آپ تو جانتے ہیں مزدور خوددار اور محنتی لوگ ہوتے ہیں یہ کسی سے بغیر کام کے مدد نہیں لیتے۔۔۔ میرے ذہن میں ایک خیال آیا اور میں نے اِن سب کو کہا کہ میرے پاس ایک کام ہے میں آپ سب لوگوں کو کام دیتا ہوں ۔۔ یہ سُنتے ہیں سب خوش ہو گئے ۔۔
گول چوک اور اُردو بازار کا ایریا ہم سب مل کے صاف کرتے ہیں بے شک 2 گھنٹے میں صاف ہو جائے میں آپ سب لوگوں کو آپ کی اُجرت دے دوں گا ۔۔۔ اور پھر پھر سب لوگ خوشی سے گول چوک اور اُردو بازار کا علاقہ صاف کرنے میں لگ گئے ۔۔۔ اور 2 گھنٹے میں سب نے کام ختم کر دیا ۔۔۔ میں نے اُن کو پورے دن کی اُجرت دے دی اور اُن کو اپنی خواہش بتائی کہ میں چاہتا ہوں کہ آج آپ لوگ کام سے چھٹی کرو اور آج کا دن اپنے اپنے گھر میں گزارو۔۔
میں ایک عام پاکستانی ہوں میرا کسی بھی سیاسی پارٹی ۔۔ کسی بھی مذہبی جماعت یا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی میرا کسی ویلفئیر یا ٹرسٹ سے کوئی تعلق ہے ۔۔ میں ایک عام پاکستانی ہوں جو بس معاشرے میں سوچ کو بدلنے کا عزم رکھتا ہے ۔۔۔
مجھے آپ سے نہ تو کوئی Fund چاہیے اور نہ ہی میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں میری تعریف سے زمین آسمان ایک کریں ۔۔۔ اور اگر کچھ کر سکتے ہیں تو خدا کے لیے نفرتوں کے اِس دور میں محبت اور آسانی بانٹنا شروع کر دیں ۔۔ سوچ کو بدلیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا سیکھیں ۔۔۔ خدا میرے وطن کو محبت اور امن کا وطن بنا دے ۔۔ آمین
ایک عام پاکستانی ۔۔ علی شیرازی
Ali Sherazi
whats app +923159600512
www.alisherazi.com